2 اکتوبر، 2012، 1:19 PM

ہیکروں کا امریکی خفیہ سسٹم پرتباہ کن حملہ

ہیکروں کا امریکی خفیہ سسٹم پرتباہ کن حملہ

مہر نیوز/ 2 اکتوبر2012ء: امریکی نیشنل سیکیورٹی ایجنسی کے مطابق سائبر حملوں کی شدت بڑھ رہی ہے اور ہیکر اب مداخلت کے بجائے سسٹم کو تباہ کرنے کی کوشش میں لگے ہیں۔

مہرخبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے  نقل کیا ہے کہ امریکی نیشنل سیکیورٹی ایجنسی کے مطابق سائبر حملوں کی شدت بڑھ رہی ہے اور ہیکر اب مداخلت کے بجائے سسٹم کو تباہ کرنے کی کوشش میں لگے ہیں۔ادھرایک سروے کے مطابق 90 فیصد امریکی اپنی نجی معلومات چرائے جانے کے خوف میں مبتلا ہیں۔ واشنگٹن میں ایک فورم سے خطاب کرتے ہوئے امریکی نیشنل سیکیورٹی ایجنسی کے ڈائریکٹر نے کہا کہ ہیکروں کے حملوں کے انداز میں تبدیلی آرہی ہے اور ان کی شدت میں اضافہ ہورہا ہے۔ امریکی اسٹاک ایکسچینج اور دیگر بڑی کمپنیاں بھی سائبر حملوں کا نشانہ بن سکتی ہیں۔ ہیکر کسی بھی کمپنی کے سسٹم کا ڈیٹا ضائع کرکے اسے دیوالیا بھی کرسکتے ہیں۔

News ID 1710451

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha